کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا نیا فیچر صارفین کی زندگی کچھ آسان بنا دے گا کیونکہ اب وہ اپنی بائیو میں ایک سے زیادہ لنکس ایڈ کر سکیں گے۔
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام براڈ کاسٹ چینل پر اس فیچر کا اعلان کیا،انہوں نے بتایا کہ اب صارفین انسٹاگرام بائیو میں 5 لنکس کو ایڈ کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ان فیچرز میں سے ایک ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا، اس طرح کے لنکس سے صارفین اپنے آن لائن مواد تک فالوورز کو رسائی فراہم کرتے ہیں۔
یہ فیچر بزنس اور creator اکاؤنٹس سمیت تمام صارفین کو دستیاب ہے۔