اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تغیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو اطلاعات کے تبادلے میں باہمی تعاون مضبوط بنانا ہو گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہندوستان کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کا چوتھا ماحولیاتی تحفظ وزارتی اجلاس ہوا، وفاقی وزیر موسمیاتی تغیر شیری رحمان نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) April 18, 2023
وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کو اطلاعات کے تبادلے میں باہمی تعاون مضبوط بنانا ہو گا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات زائل کرنے اور استعداد کار بہتر بنانے میں تعاون بڑھانا ہو گا۔