اسلام آباد: کمسن آسٹریلوی لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 18 April,2023 08:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کر کے کمسن آسٹریلوی لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کامران کے خلاف کارروائی آسٹریلین ہائی کمیشن کی درخواست پر کی گئی، ملزم نے متاثرہ لڑکی کو ٹریپ کر کے قابل اعتراض تصاویر حاصل کیں، متاثرہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم قابل اعتراض مواد کی مد میں متاثرہ لڑکی سے رقم کا تقاضہ بھی کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور واٹس ایپ سے تصاویر، وڈیوز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔