کراچی : پولیس کی کارروائی، خواتین چور گروہ گرفتار

Published On 18 April,2023 07:39 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے کورنگی عوامی کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین پر مشتمل چور گروہ گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کی جانے والی خواتین کی شناخت نازیہ ، حمیدہ اور اقرا کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار خواتین مارکیٹوں اور رش والی جگہوں پر چوری کی وارداتیں کرتی ہیں جبکہ اس گروہ کی مختلف مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تینوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کے لئے انہیں ویمن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔