احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گوداموں میں سٹور کی گئی 35 کروڑ روپے مالیت کی گندم برآمد کر لی۔
انتظامیہ نے 87 ہزار من گندم برآمد کر کے متعلقہ فوڈ سینٹرز پر بھجوا دی، کارروائی احمد پور شرقیہ شہر، کوٹلہ موسیٰ خان، اوچ شریف کے علاقوں میں کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر ثاقب الماس نے کہا کہ ذخیرہ اندوز معاشرے کے ناسور ہیں، عوام ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔