گھوٹکی: (دنیا نیوز) راونتی کچے کے علائقے میں آئی جی سندھ کی جانب سے قائم کردہ پولیس چوکیوں پر غیر حاضر پولیس اہلکاروں کو بڑی سزا دے دی گئی۔
ایس ایس پی گھوٹکی نے 71 پولیس اہلکاروں کی سروس میں سے 2، 2 سال ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ڈاکوؤں کے محاصرے کے لیے آئی جی سندھ کے احکامات پر دریائے سندھ کے کنارے چوکیاں قائم کی گئی تھیں۔
ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق رپورٹ ملی تھی کہ 71 پولیس اہلکار خدمات سرانجام نہیں دے رہے، پولیس کے قوانین کے مطابق ان کو سخت سزا دے دی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی نے کہا کہ اگر پولیس کے جوان فرائض سرانجام دینے میں سستی کریں گے تو ان کو سخت سزا دی جائے گی۔