بہاولپور: (دنیا نیوز) زرعی ترقیاتی بینک خان بیلہ میں کروڑوں روپے کے فراڈ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بینک منیجر سمیت عملہ کو گرفتار کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک کی خان بیلہ برانچ میں 3 کروڑ 51 لاکھ 10 ہزار 458 روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزموں کے خلاف مقدمہ نمبر C57/23 درج کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار بینک منیجر ابرار الحسنین، کیشیئر محمد صہیب کوریجہ سمیت دیگر عملہ نے مل کر فراڈ کیا، گرفتار ملزمان بینک سے زرعی قرض لینے والے کسانوں سے دھوکہ فراڈ کرتے تھے۔