رحیم یار خان: پولیس نے کچے میں خطرناک گینگ کے 8 کارندے گرفتار کرلیے

Published On 17 April,2023 10:59 am

رحیم یار خان : (ویب ڈیسک ) پولیس نے رحیم یار خان کے کچے میں خطرناک گینگ کے 8 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

 کچے میں پولیس کا  ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن نویں روز بھی جاری ہے ۔

پولیس کے مطابق گینگ کے سرغنہ قابل سکھانی کے خفیہ ٹھکانے کا محاصرہ جاری ہے، اس دوران پولیس اور گینگ کے کارندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، آپریشن میں ایس ایچ او کوٹ سبزل کی بکتر بند کو راکٹ لگا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :کچے میں آپریشن ، پولیس کا بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کا دعویٰ

گزشتہ روز ترجمان پنجاب پولیس نے کہا تھا کہ پولیس اور عسکریت پسند گروہوں کے درمیان کچہ کراچی میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ میں متعدد ڈاکو ہلاک اور گرفتار ہو چکے ، کریمنلز کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں سمگل شدہ ہیوی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

 

 

Advertisement