نارووال : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع نارووال کی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپوں کی گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
محکمہ فوڈ حکام کے مطابق گندم سے بھرے 10 ٹرک راولپنڈی، جہلم اور گجرات فلور ملز میں جارہے تھے جو محکمہ فوڈ نے پسرور روڈ پر ناکہ لگا کر پکڑ لئے۔
حکام نے بتایا کہ گندم سمگلنگ کے حوالے سے ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے اور اس کے باوجود 50 کلو کی 23 سو سے زائد بوریاں دوسرے اضلاع سمگل کرنے کی کوشش کی گئی جس پر فوڈ سٹف کنٹرول ایکٹ 1958 کے تحت متعلقہ تھانوں میں 10 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔