لاہور : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 17 April,2023 05:46 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سندر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

سندر پولیس کے مطابق تھیم پارک کے قریب پولیس ناکہ پر چیکنگ کی جا رہی تھی اور اس دوران اہلکاروں نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے رکنے کی بجائے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔