کراچی : عوام کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا

Published On 17 April,2023 04:07 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں عوام کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

کراچی پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ باقی تین ڈاکو ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ پکڑے جانے والے ڈاکو پر شہریوں نے بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔