کراچی میں بدامنی کیلئے جنوبی افریقا میں موجود دہشتگردوں کو ٹاسک دیے جانے کا انکشاف

Published On 16 April,2023 05:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بدامنی پھیلانے کیلئے جنوبی افریقا میں موجود دہشت گردوں کو نیا ٹاسک دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ایم کیو ایم لندن گروپ کا جنوبی افریقا نیٹ ورک کراچی میں رابطے کرنے لگا۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا نیٹ ورک ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں، اہم سرکاری شخصیات کو ٹارگٹ کرنا چاہتا ہے، سکیورٹی اداروں نے جنوبی افریقا نیٹ ورک کی اہم معلومات حاصل کر لی ہیں، جنوبی افریقا میں موجود 21 دہشت گردوں کے تفصیلات منظر عام پر آ چکی ہیں۔

دہشت گردوں میں یوسف بلڈر، تراویش، اسد، غلام بٹوا، جاوید، آصف، بابر، رضوان، سہیل ، سلمان اور دیگر شامل ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے کراچی اور حیدر آباد میں سلیپر سیل سے رابطے کیے گئے ہیں، سکیورٹی اداروں نے جنوبی افریقا نیٹ ورک کے کارندوں کے خلاف بھرپور ایکشن کیلئے کام تیز کردیا ہے۔