لاڑکانہ : 2 مغوی خواتین بازیاب، 3 ملزمان گرفتار

Published On 18 April,2023 02:27 am

لاڑکانہ : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مغوی خواتین کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس حکام کے مطابق بقا پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 مغوی خواتین کو بازیاب کرایا اور ان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت ندیم، وسیم اور معشوق کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ نادرہ اور رابعہ نامی خواتین بقاپور سے ایک ماہ قبل اغوا ہوئی تھیں۔