کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بدامنی پھیلانے کیلئے جنوبی افریقہ کا نیٹ ورک سرگرم ہونے پر سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد گروپس کراچی میں سیاسی قیادت کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماؤں پر حملے کی منصوبہ کی گئی ہے، ایم کیو ایم لندن گروپ کا جنوبی افریقی نیٹ ورک کراچی میں رابطے کر رہا ہے، سکیورٹی اداروں نے جنوبی افریقی نیٹ ورک کی اہم معلومات حاصل کر لیں، وہاں موجود 21 دہشت گردوں کی تفصیلات حکام نے حاصل کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بدامنی کیلئے جنوبی افریقا میں موجود دہشتگردوں کو ٹاسک دیے جانے کا انکشاف
ذرائع کے مطابق سرکاری فہرست میں یوسف بلڈر، تراویش، اسد، غلام بٹوا، جاوید، آصف، بابر رضوان، سہیل، سلمان اور دیگر کے نام شامل ہیں، جنوبی افریقہ میں موجود دہشت گردوں نے کراچی اور حیدر آباد میں سیلپر سیل سے رابطے کیے ہیں، سکیورٹی اداروں نے جنوبی افریقی نیٹ ورک کے کارندوں کے خلاف بھرپور ایکشن کیلئے کام تیز کر دیا ہے۔