کراچی : پولیس اہلکار ہی سٹریٹ کرائم میں ملوث نکلا

Published On 17 April,2023 02:34 pm

کراچی : (دنیانیوز) کراچی میں ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار ذیشان شفیق اور عبداللہ شامل ہیں جبکہ ملزم اہلکار ڈسٹرکٹ ایسٹ انویسٹی گیشن میں تعینات ہے، ملزم نے 2روز قبل شہری سے موٹرسائیکل چھینی تھی۔

متاثرہ شہری نے ٹریکر کے ذریعے موٹرسائیکل ٹریک کرکے پولیس کو اطلاع دی، تو موٹرسائیکل ایس ایس پی ایسٹ آفس سے متصل پولیس لائن سے برآمد ہوئی۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے تیسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے جبکہ دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔