کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ڈاکو گرفتار

Published On 18 April,2023 03:56 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے لانڈھی 89 سٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔