سکھر : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع سکھر اور دیگر اضلاع میں قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلوں سمیت کئی سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو نے ہتھیار ڈال دیے۔
ترجمان سکھر پولیس کے مطابق علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی بدنام زمانہ ڈاکو غلام جتوئی عرف غلاموں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈاکو کے خلاف قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم کے 13 سے زائد مقدمات درج ہیں اور اسکی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت سندھ کی جانب سے 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کچہ آپریشن سے قبل سندھ پولیس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں و جرائم پیشہ افراد کو مکمل قانونی معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔