کراچی : سٹریٹ کرائم و ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Published On 16 April,2023 10:07 am

کراچی : (ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان سے اسلحہ اورموٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

،پولیس کے مطابق ملزمان پاور ہاؤس چورنگی پرعوام سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو مارا گیا جس کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ قانونی ضابطے کی کارروائی کیلئے ہلاک ملزم کی لاش کوعباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔