کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کےخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ، اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی کے نجی کوریئر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں لندن بھیجے جانیوالے 2پارسلزسے1840 نشہ آورگولیاں برآمد کی گئی ہیں ، ایک اور کارروائی میں باچہ خان ائیرپورٹ پشاورسے دبئی جانےوالاخیبرکا رہائشی مُلزم گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کےپیٹ سے83 ہیروئن بھرےکیپسولز برآمد ہوئے ۔
ترجمان کے مطابق اےاین ایف اورایف سی نے خیبرمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کےتھیلوں سے27 کلو چرس برآمد کرلی ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ سے کراچی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اے این ایف نے حب وندر آر سی ڈی ہائی وےکےقریب کارگو بس میں بنےخُفیہ خانےسے168 کلو چرس برآمدکرلی ، کارروائی میں کوئٹہ کےرہائشی 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔