کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ڈاکو گرفتار

Published On 15 April,2023 05:23 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلستان جوہر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ اسے طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔