جلالپور بھٹیاں : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے شہر جلالپور بھٹیاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سڑک پر ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے واردات کی غرض سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکا اور مزاحمت پر ان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا نے لاہور روڈ کو ٹائر جلا کر بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔