لاہور : شوہر کے تشدد سے 2 بچوں کی ماں جاں بحق

Published On 15 April,2023 04:24 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائیونڈ میں شوہر کے تشدد سے 2 بچوں کی ماں جاں بحق ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق رائیونڈ کے علاقے مقبول کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں شوہر کے تشدد سے 2 بچوں کی ماں زندگی کی بازی ہار گئی۔

حکام نے مزید بتایا کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب خاتون کے ورثا نے لاہور روڈ کو بلاک کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔