بنوں : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

Published On 14 April,2023 05:49 am

بنوں : ( دنیا نیوز ) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت عقل خان کے نام سے ہوئی ہے اور مقتول تھانہ پوسٹ سب ڈویژن میں تعینات تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس اہلکار سے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔