کراچی : پولیس کی کارروائی، سی ٹی ڈی کے دو جعلی اہلکار گرفتار

Published On 14 April,2023 04:51 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے دو جعلی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت ملک ذوہیب اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمان خود کو سی ٹی ڈی کے اہلکار ظاہر کرتے تھے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔