لاہور :(ویب ڈیسک ) پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں آن لائن ایپ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آیا ہے ۔
سمارٹ فون، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے ہماری زندگی کو جہاں آسان اور خوشگوار بنا دیا ہے وہیں اس سے فراڈ یعنی دھوکہ دہی اور جعلسازی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں بھی آن لائن ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے فراڈ کے مزید متاثرین سامنے آگئے ، منڈی بہاء الدین میں شہری آن لائن فراڈ میں لاکھوں روپے لُٹا بیٹھے ۔
متاثرین آئی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ہمارے گروپ نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ گنوادی، ہربندہ 5سے 6 لاکھ روپے تک کی انویسٹمنٹ کرچکا تھا۔
اس حوالے سے متاثرین کا کہنا ہے کہ ایپ انتظامیہ نے کچھ دن پہلے ہی پیسہ ڈبل کرنے کی آفر کی جس کے بعد لوگوں نے بغیر سوچے سمجھے مزید 10،12 ہزارڈالرانویسٹ کردیے ۔