اٹک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ، 6 زخمی

Published On 12 April,2023 08:44 am

اٹک: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حضرو کے گنجان آباد علاقے ریتلا منڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرارہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔


 

Advertisement