رمضان المبارک سپورٹس سیریز میں لاہور ڈویژن کی شاندار کارکردگی

Published On 12 April,2023 01:07 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز 2023ء میں لاہور ڈویژن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے چوتھے روز ہاکی، ٹیبل ٹینس ویمنز اور ٹینس مینز کے ٹائٹلز اپنے نام کر لئے۔

ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں لاہور نے فیصل آباد ڈویژن کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، فاتح ٹیم کو 25 لاکھ اور رنر اپ ٹیم فیصل آباد کو 15 لاکھ روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔

ٹیبل ٹینس ویمنز سنگلز کا ٹائٹل بھی لاہور ڈویژن نے جیتا، ایونٹ کے فائنل میں لاہور کی کلثوم خان نے لاہور ہی کی پرنیا خان کو 3-1 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ٹینس مینز سنگلز کا ٹائٹل بھی لاہور ڈویژن نے اپنے نام کیا، ایونٹ کے فائنل میں عاصم قریشی نے فیصل آباد کے حفیظ الرحمن کو 3-2 سے مات دے کر ٹائٹل کا حصول یقینی بنایا۔

Advertisement