اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور عامر کیانی کو بھی طلب کر لیا

Published On 11 April,2023 11:33 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن راولپنڈی نے تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت 7 افراد کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

عامر محمود کیانی کے بیٹے فہد کیانی اور ایم این اے محمود باقی کو بھی اینٹی کرپشن نے طلبی کا سمن جاری کیا ہے، عامر کیانی اور عمران اسماعیل سمیت 7 افراد کو 13 اپریل کو طلب کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے 7 افراد کیخلاف محکمہ مال کے کاغذات میں مبینہ ردوبدل پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عامر کیانی اور عمران اسماعیل سمیت 7 افراد پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر سادہ لوح افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام ہے، اینٹی کرپشن نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک عاصم عزیز کو بھی مقدمے میں نامزد کیا ہے۔
 

Advertisement