بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

Published On 12 April,2023 10:01 am

لاہور : (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب گوردوارہ جنم استھان میں جاری بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ۔

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مذہبی تہوار بیساکھی کے موقع پر اندرون و بیرون ممالک اور بھارت سے دوہزار 470 سکھ یاتری شریک ہوئے ،  سکھ یاتریوں کو خصوصی 58 اے سی کوچز کے ذریعے حسن ابدال روانہ کر دیا گیا۔

 سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی کے حصار میں روانہ کیا گیا ہے ، سکھ یاتریوں نے تین روز تک ننکانہ میں قیام کیا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور : بھارتی سکھ پارٹی کی جانب سے گوردوارے کیلئے سنگ مرمر کا تحفہ

اس حوالے سے سکھ یاتریوں کی رہائش ، لنگر اور ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ 

 سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کے بے حد مشکور ہیں ، ہمیں یہاں کی عوام نے بہت پیار دیا ہے ، ہمیں ایسا ہی محسوس ہو رہا تھا کہ ہم اپنے ہی گھر میں ہیں ۔

یاد رہے کہ ہر سال بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد مختلف مذہبی تہواروں اور تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کرتی ہے۔
 

Advertisement