گجرات : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد قتل

Published On 13 April,2023 01:00 am

گجرات : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع گجرات میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

گجرات پولیس کے مطابق ڈنگہ میں دو گروپوں کے درمیان لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت 4 افراد قتل اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مہر گروپ کے افراد حاجی فضل سے پیسے لینے اسکے ڈیرے پر آئے جہاں تلخ کلامی پر فائرنگ شروع ہو گئی۔

حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والوں میں فضل گروپ کا 53 سالہ محمد نواز ، مہر گروپ کا 40 سالہ ناصر مہر، 30سالہ صدام بٹ ،40 سالہ سجاد مٹھو بٹ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حاجی فضل، احسان، اشفاق اور فیصل شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement