یوم شہادت حضرت علیؓ، نگران وزیر اعلیٰ کا لاہور میں مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

Published On 12 April,2023 10:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے لاہور میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔

محسن رضا نقوی نے دورے کے دوران کربلا گامے شاہ کے قریب مرکزی جلوس کے شرکاء کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے جلوس کیلئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سی سی پی او لاہور نے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں نگران وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی ان کے ساتھ تھے، نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے محنت کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہؓ کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے، صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال نارمل رہی۔
 

Advertisement