بھکر: دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے نوجوان قتل

Published On 13 April,2023 09:18 am

بھکر : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع بھکر میں دیرینہ رنجش نوجوان کی جان لے گئی ۔

بھکر کی نواحی بستی مکلاں والی میں دیرینہ رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوان کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت ملک کاشف کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس نے نوجوان کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ 5 افراد کے خلاف تھانہ صدر بھکر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
 

Advertisement