سیہون : ( دنیا نیوز ) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی ) جامشورو عمران قریشی نے منشیات کے کاروبار میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔
سیہون پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی نے محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ضلع بھر میں منشیات کے کاروبار میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق برطرف ہونے والوں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی ) منظور حسین اور 4 پولیس اہلکار علی محمد پنہور، گلزار ہالو، ممتاز لاشاری اور فیاض پنہور شامل ہیں۔
ایس ایس پی عمران قریشی نے بتایا کہ اے ایس آئی اور 4 سپاہیوں کی دو سال سروس سزا کے طور پر کاٹی گئی ہے، اہلکار منشیات کی سمگلنگ میں سہولتکاری اور منشیات فروشوں سے رابطے میں تھے۔