سیالکوٹ : (دنیا نیوز ) سیالکوٹ کے ڈیفنس روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس روڈ پر موجود پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے ، جہاں مسلح ڈاکوؤں کی کیشئر سے کیش چھیننے کی کوشش پر گارڈ نے مزاحمت کی ، جس پر ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا ۔
مسلح ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گارڈ کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔