کوئٹہ: (دنیا نیوز) کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں محمد جاوید، فیض، علی اکبر اور چنگیز شامل ہیں، شہدا کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد سول ہسپتال سے پولیس لائن منتقل کر دیا گیا، دوران فائرنگ ایک مبینہ دہشتگرد بھی ہلاک ہو گیا۔
ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، زخمی پولیس اہلکار کا نام فضل الرحمان ہے جسے سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے، آپریشن میں انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔