کوئٹہ: (دنیا نیوز) دھماکہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
قندھاری بازار دھماکے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز کوئٹہ میں ادا کر دی گئی، آئی جی پولیس اور اعلی افسران جنازے میں شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ آج شام شہر کے وسط میں قندھاری بازار میں پولیس موبائل وین کو ٹارگٹ کیا گیا تھا، دھماکہ میں ایک بچی اور ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوئے۔