کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمزکےحوالےسے ڈسپلنز کو فائنل کرلیا ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل گیمزمیں ایتھلیٹس 32 کھیل کےمقابلوں میں شریک ہونگے جو 15 سے 23 مئی تک کوئٹہ میں ہونگے، ایونٹ کے دوران ویمن کرکٹ کے نمائشی میچ کابھی انعقاد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق جمناسٹک،باڈی بلڈنگ،بیس بال، کبڈی،رسہ کشی اورریسلنگ میں صرف مردکھلاڑی حصہ لیں گے ،سافٹ بال مقابلےصرف خواتین کے لئےمنعقد ہونگے جبکہ دیگر25کھیلوں کےمقابلوں میں مرداورخواتین ایتھلیٹس ایکشن میں ہونگے۔