کچلاک: نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار جاں بحق

Published On 09 April,2023 11:54 pm

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کچلاک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچلاک کے علاقے میں ملزمان نے ایگل اسکواڈ کے جوانوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 2 اہلکار دم توڑ گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ایگل سکواڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔