پڈعیدن: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے

Published On 11 April,2023 11:06 am

پڈعیدن: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں گا ہوجا موری کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکو واردات کے ارادہ سے کھڑے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو مارے گئے۔

ہلاک ڈاکووٴں کی شناخت عجیب ولد عظیم لاکھو اور مقیم ولد محمد الیاس لاکھو کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکووٴں کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف بمعہ میگزین 15 راوٴنڈ اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا۔

ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق ضلع دادو سے بتایا گیا ہے، پولیس نے ڈاکوؤں کی لاشیں بھریا ہسپتال منتقل کردی ہیں۔