کراچی : سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 10 April,2023 04:33 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کے قبضہ سے پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزم سے تفتیش کا مزید عمل ابھی جاری ہے۔