لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جس میں سفاک باپ نے اپنی ہی معصوم بیٹی کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی بچی فاطمہ زہرہ کی عمر 3 سال ہے، جناح ہسپتال میں بچی کی موت کی اطلاع پر پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو حالات مشکوک دکھائی دیے۔
— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) April 9, 2023
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد خرم شہزاد نے اپنی بیٹی کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کرتے ہوئے موت کو طبعی رنگ دینے کی کوشش کی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جب بچی کو گلا دبا کر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا تو پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بعدازاں پولیس کے زیر حراست ملزم خرم شہزاد نے اپنی بیٹی فاطمہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔