مری: زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

Published On 08 April,2023 10:12 pm

مری: (دنیا نیوز) 22 میل کے مقام پر دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

فائرنگ کے واقعہ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کا نام گلزار احمد تھا جس کا تعلق بوہڑ بازار راولپنڈی سے ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، زخمی خاتون اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔