اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں سنگجانی، ترنول اور نون کے علاقوں میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
تھانہ سنگجانی کے علاقے میں ذاتی دشمنی کی بنا پر ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا، مقتول کا نام محمد مسکین بتایا گیا ہے۔
دوسرا واقعہ تھانہ ترنول کے علاقے میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر ہونے والی لڑائی شدت اختیار کر گئی، لڑائی کے دوران چھریوں کے وار سے غزن خان نامی شہری دم توڑ گیا۔
تیسرے واقعہ کے مطابق تھانہ نون کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔