ننکانہ صاحب: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Published On 08 April,2023 05:31 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ چک نمبر 37 پنڈت والا گاؤں میں پیش آیا، مسلح افراد موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 57 سالہ منور اور 50 سالہ خالد شامل ہیں، دونوں موقع پر دم توڑ گئے تھے، ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔