گجرات: (دنیا نیوز) مقتول کو اس کے ہمسائیوں نے ایک ماہ قبل اغواء کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے سر میں ہتھورے مارنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا، شاطر ملزمان قتل کرنے کے بعد مقتول کے ورثاء کے ہمراہ اسے تلاش کرتے رہے۔
پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، اندھے قتل کی اس لرزہ خیز واردات کا پردہ چاک ہونے پر اہلیان علاقہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔