کراچی: گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو قتل کر دیا

Published On 09 April,2023 04:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) میمن گوٹھ میں گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ نواز کے نام ہوئی ہے، نوجوان نے اپنی گاڑی سے ڈاکوؤں کو ٹکرماری تھی، ڈاکو زمین پر گرے تو انہوں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

ایک گولی کمر میں لگنے سے شاہ نواز جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر واقعہ کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ شہر قائد میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔