میاں چنوں : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع خانیوال کے شہر میاں چنوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق امجد نامی شخص اپنی بھابھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ نواحی گاؤں 102 پندرہ ایل کے قریب 4 مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل روکنے کا کہا اور نا روکنے پر پیچھے سے فائرنگ کردی جس سے موٹر سائیکل سوار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔