شیخوپورہ: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

Published On 08 April,2023 05:55 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ کے اے ڈویژن کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک، 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز نے بتایا ہے کہ مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے ڈولفن پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، پولیس نے علاقہ کی بندی کر کے کار کو گھیرے میں لیا، ملزمان نے اس دوران پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی اور راہگیر سے کار چھین کر فرار ہونے کی کوشش بھی کی، تیز رفتاری کے باعث ڈاکوؤں کی گاڑی بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔

ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز نے مزید بتایا کہ کار میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت دلاور چیمہ کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک  ڈاکو، ڈکیتی، منشیات، اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری تھا۔