منچن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 08 April,2023 09:11 am

منچن آباد:( دنیانیوز) پنجاب کے شہر منچن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ۔

منچن آباد کے علاقے تھانہ میکلوڈ گنج کی حدود میں لالہ امر سنگھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے دو ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا،جس کی شناخت محمد سفیان کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونیوالے ڈاکو کوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔