گجرات : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع گجرات میں دوہرے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
گجرات کے علاقے بھاگووال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او گجرات سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی نعشیں ڈیرے کے کمرے کے اندر سے ملی ہیں، تاحال قتل کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت 45 سالہ باصر مجید اور 18 سالہ ارسلان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ڈی پی او گجرات کے مطابق فرانزک ٹیمیں موقعے سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔